تبریز شمسی کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر، باووما کا 3 اسپنرز کو آزمانے پر غور

 دبئی: تبریز شمسی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف افتتاحی میچ میں شریک ہوں گے۔

اسپنر نے اس مقصد کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا جب کہ کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا ہے کہ وہ 3 فرنٹ لائن اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ میچ سے قبل صورتحال دیکھ کر کریں گے۔

تبریز شمسی کو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کے لیے محض ایک وکٹ درکار ہے اور کینگروز کیخلاف وہ ممکنہ طور پر یہ ہدف پاسکتے ہیں۔

The post تبریز شمسی کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر، باووما کا 3 اسپنرز کو آزمانے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں