دبئی: آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ منصوبوں کو متاثر کیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے تسلیم کیاہے کہ کورونا وبا نے آسٹریلیا کی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ منصوبوں کو متاثر کیا ہے تاہم انھوں نے بتایا کہ ہم میگا ایونٹ میں 7 اسپیشلسٹ بیٹرز، 4 بولرز اور آل راؤنڈرز کے ہمراہ ہفتے کو جنوبی افریقہ سے افتتاحی میچ میں جائیں گے۔
فنچ نے کہا کہ کوویڈ 19 پیناڈمک کے سبب ہماری طویل المدتی منصوبہ بندی متاثر ہوئی، تاہم یہ سب کھیل کا حصہ ہوتا ہے، دنیا بھر میں وائرس سے جو کچھ گذشتہ دو ڈھائی برس سے ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
The post کورونا وبا نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو متاثر کیا، آرون فنچ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل