لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تربیتی کیمپ کے دوران 3 خواتین کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔
پی سی بی ترجمان کےمطابق کراچی میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے کیمپ کے دوران روٹین میں کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز کرائے گئے ٹیسٹ میں تین کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے، تینوں کھلاڑی 6 نومبر تک 10 روز آئسولیشن میں گزاریں گی، بطور احتیاط ٹیم کی دوسری ٹیم ممبران کے لیے لاڑی دو نومبر تک آئسولیشن پریڈ رکھا گیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان اگلےماہ کراچی میں سیریز طے ہے۔
The post ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز؛ تربیتی کیمپ کے دوران 3 خواتین کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹیو appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل