افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کو شکست دیے جانے پر طالبان نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے دبئی میں مدمقابل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان کو شکست سے دوچار کرے گی۔
افغان وزارت داخلہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی جیت کی صورت میں کوئی ہوائی فائرنگ نہیں کی جائے گی کیوں کہ اس پر پابندی عائد کی جاچکی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
واضح رہے افغانستان نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 130 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
The post افغان ٹیم کے پاکستان سے میچ جیتنے پر طالبان کا اہم اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل