ابو ظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان میچ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور ایک ایک کرکے ان کی تین وکٹیں دہرے ہندسے میں داخل ہوئے بغیر ہی گرگئیں۔ لٹن داس 9، محمد نعیم 5 اور شکیب الحسن صرف 5 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔
ورلڈ کپ میں اس سے قبل میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے ہرایا ہے۔
The post ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل