لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے ہر سال پاک بھارت ٹی 20 سیریز کی تجویز دے دی۔
ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان بلاک بسٹر میچ کے بعد پیٹرسن نے ٹویٹ کیا کہ میرا ایک آئیڈیا ہے کہ بھارت کو ہر سال پاکستان کے ساتھ کسی نیوٹرل وینیو پر 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی چاہیے جوکہ 5 روز کے دوران کھیلی جائے۔
انہوں نے لکھا کہ دونوں کے 15 رکنی اسکواڈز ہوں، فاتح سائیڈ کو 15 ملین ڈالر ملیں، شہر، ملک اور براڈ کاسٹرز ہر برس اس ایک ہفتے کی سیریز کیلیے لائن میں لگے کھڑے ہوں گے۔
The post شہر، ملک، براڈ کاسٹر سب لائن میں لگے ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل