امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سات فٹ لمبے تفریح کے شوقین اژدھے نے کشتی میں چھپ کرسومیل کا سفرطے کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق کشتی کے عملے کو اژدھے کی موجودگی کا علم منزل مقصود پرپہنچ کرہوا۔سات فٹ لمبا اژدھا کشتی کے شاور میں چھپ کرسفرکے مزے لے رہا تھا۔
کشتی میں اژدھے کا پتا چلتے ہی عملے نے پولیس کومطلع کیا جس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے اژدھے کو کشتی سے نکال کروائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔
The post امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب