بھارت میں 515 گاڑیوں پر مشتمل گائے ایمبولینس سروس کا آغاز

کورونا میں بدترین کارکردگی دکھانے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام مودی سرکار نے ایک بار پھر مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اترپردیش میں گائے ایمبولینس سروس کا اعلان کیا ہے۔ 

بھارت کی معیشت تاریخ کی کم تر سطح پر آگئی ہے، ملک میں غربت کا راج ہے اور عدم سہولیات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضحکہ اقدامات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ثابت ہورہے ہیں۔

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے ملک کی پہلی گائے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح بیمار گائے کے لیے نئی ایمبولینس سروس آئندہ ماہ سے کام شروع کردے گی۔

بھارتی وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے مزید بتایا کہ کہا اس سروس کے لیے 515 ایمبولینسیں مختص کی گئی ہے جب کہ ہر ایمبولینس میں ایک ڈاکٹر اور 2 پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان ہوں گے۔

وزیر کے بقول ان سہولیات کے علاوہ لکھنؤ میں ایک کال سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں آنے والی کال کے جواب میں صرف 15 سے 20 منٹ کے اندر ایمبولینس بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی۔

 

The post بھارت میں 515 گاڑیوں پر مشتمل گائے ایمبولینس سروس کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں