بھارت کیخلاف اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم 58 رنز پر پویلین لوٹ گئی

 دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کائل کوٹزر 1، وکٹ کیپر بلے باز میتھیو کراس 2 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ رچی بیرنگٹن کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

مائیکل لیسک نے 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3، محمد شامی اور جسپرٹ بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ بھارت نے شردل ٹھاکر کی جگہ ورن چکرورتی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

The post بھارت کیخلاف اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم 58 رنز پر پویلین لوٹ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں