بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

 دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2500 رنز مکمل کرلیے۔

دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے 2500 رنز مکمل کرلیے اور انہوں نے یہ کارنامہ صرف 62 اننگز میں انجام دے کر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 68 اننگز میں 2500 رنز مکمل کیے تھے جب کہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے 78 ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 83 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ نے 89 اننگز میں 2500 رنز مکمل کیے۔

اس سے قبل بابراعظم نے بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

The post بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں