دبئی: آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے اور آخری معرکے میں آسٹریلیا کی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جب کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب آج نیوزی لینڈ بڑے معرکے سے قبل اپنے اہم ترین کھلاڑی ڈیوڈ کونوے کی خدمات سے محروم ہے، کونوے انگلینڈ سے سیمی فائنل میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ پر زوردار پنچ جڑنے کی وجہ سے ہاتھ تڑوا بیٹھے تھے۔ کونوے کی جگہ ٹم سفرٹ کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی فاتح سائیڈ برقرار رکھی ہے۔
The post آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل