آسٹریلین ہائی کمشنر کو سیمی فائنل میں پاک آسٹریلیا ٹاکرے کا انتظار

 لاہور: پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاک آسٹریلیا ٹاکرے کا انتظار ہے۔

کنئیرڈ کالج لاہور میں گرلز کرکٹ کلب فائنل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ سمجھنے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا۔ دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ پاکستان ابھی تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں ہارا۔ یقین ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا زبردست میچ ہوگا اور میں اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کا انتظار کررہا ہوں۔

ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا تھا کہ آج پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دی ہے. 24 برس کے بعد آسٹریلین ٹیم کے پاکستان آنے کی خوشی ہے۔ اس سے نہ صرف کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات بھی مزید پروان چڑھیں گے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے لیے ویمن کرکٹ بھی بہت اہم ہے۔ آسٹریلیا میں ویمن سپورٹس کو بھی مینز کی طرح اہمیت دی جاتی ہے۔کنیئرڈ کالج میں خواتین کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

The post آسٹریلین ہائی کمشنر کو سیمی فائنل میں پاک آسٹریلیا ٹاکرے کا انتظار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں