رمیز راجا کا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوشی کا اظہار

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر رمیز راجا نے کہا کہ ہم آسٹریلیا ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جس کا طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا کرکٹ فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔ انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔

رمیز راجا کے علاوہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ کے مداحوں کو مزید پرجوش کرے گا۔

The post رمیز راجا کا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوشی کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں