شنیرا اکرم کس ٹیم کی جیت کے لئے پرامید؟

سڈنی:  سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاداہلیہ شنیرا اکرم  سیمی فائنل میں کس ٹیم کوسپورٹ کررہی ہیں سوشل میڈیا پربتادیا۔

شنیرا اکرم بھی پاکستان کی جیت کی خواہاں ہیں۔سوشل میڈیا پربیان میں شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل جیتا تو بہت خوشی ہوگی۔آسٹریلیا جیتا تو بھی خوشی ہوگی۔ پاکستانی کرکٹ کی دیوانی قوم ہے۔

 

شنیرا اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامنا  خواب کی تعبیرہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی جیسے پلیٹ فارم پرپاکستان کا خود کومنوانا زبردست بات ہوگی۔دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر دوسوملین سے زائد پاکستانی میری بات سے اتفاق کریں گے۔میچ کا نتیجہ کچھ بھی نکلے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

The post شنیرا اکرم کس ٹیم کی جیت کے لئے پرامید؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں