جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے، وسیم اکرم

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے۔

ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ذیابطیس کے مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آگیا جو اچھی علامت نہیں، والدین کو اپنے بچوں کو ذیابطیس سے بچانا ہوگا۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابطیس کا مریض بن گیا تھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں ہوتی تھیں کہ اس مرض سے کیسے بچا جائے، اب میں نے ایک روٹین بنالی ہے تاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔

انہوں نے مزہد کہا کہ پاکستان میں ذیابطیس کی وبا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کی وجہ سے آئی ہے، ہمیں پاکستان میں شوگر کے مرض سے بچاو کے لیے ورزش کی اہمیت اجاگر کرنا ہوگی۔

The post جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے، وسیم اکرم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں