ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ہمارے لیے سب سے بدترین رہا، سارو گنگولی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سارو گنگولی نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ملکی ٹیم کی پرفارمنس پر کہا کہ میرے خیال میں یہ ہمارے لیے سب سے بدترین رہا ہے۔

بھارت کو ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو میچزمیں ناکامی کا سامنا رہا تھا پھر اگرچہ انھوں نے افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتوحات سمیٹی لیکن ان کی فائنل فور میں رسائی ممکن نہیں رہی تھی۔

سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ جس انداز میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ ک میں ہماری ٹیم کھیلی وہ تھوڑا مایوس کن رہا، میں اسے گزشتہ چار سے پانچ برسوں کی خراب ترین پرفارمنس خیال کرتا ہوں۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ہمارے لیے سب سے بدترین رہا، سارو گنگولی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں