چھکے لگانے میں محمد رضوان نے گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا

 لاہور: چھکے لگانے میں محمد رضوان نے مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں سال کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بیٹر نے 42چھکے اور 119چوکے لگائے،کیوی بیٹسمین نے 41گیندوں کو فضائی روٹ سے باہر بھیجا مگر چوکے صرف 53 لگائے،ایون لوئس37، نکولس پوران32اور ایڈن مارکرم 27چھکے جڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔

The post چھکے لگانے میں محمد رضوان نے گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں