کراچی: سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر کامران اکمل بھڑک اٹھے جب کہ بطور احتجاج پی ایس ایل سے ہی دستبردار ہوگئے۔
پاکستان سپر لیگ 7 کیلیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کی خدمات سلور کیٹیگری میں حاصل کیں، جس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر لیگ سے ہی احتجاجاً دسبردار ہوگئے۔
انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی، مجھے سلور کیٹیگری میں منتخب کرنے سے بہتر ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیں، میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔
The post سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر کامران اکمل پی ایس ایل سے دستبردار appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل