فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش کھیلیں گے

 لاہور: فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ان کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پایاہے۔اس معاہدے میں پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین کٹنگ نے بھی اہم کردار اداکیاہے۔

بین کٹنگ کا کہناہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین کے ساتھ کھیلا ہوں، وہ بہت تیز بولنگ کرتےہیں، ان کے آنے سے سڈنی تھنڈر کا بولنگ کمبی نیشن بہت مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ حسنین کوآسٹریلوی وکٹ پر بولنگ کرنےکا مزہ آئے گا،نوجوان پیسر نے سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

The post فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش کھیلیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں