واشنگٹن: دنیا کی سب سے بڑی فارمیسی کمپنی فائزر نے بچوں کیلئے بنائی گئی کورونا ویکسین کو موثر بنانے کیلئے خوراک میں اضافہ کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائزر نے کہا ہے کہ 2 سے 5 سال تک کے بچوں پر کیے گئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ بچوں کیلئے بنائی گئی کورونا ویکسین مطلوبہ مدافعت پیدا کرنے میں غیر موثر رہی ہے۔ اس لیے ویکسین کے کورس میں 2 خوراکوں کے بجائے 3 خوراکیں شامل کی جارہی ہیں۔
کمپنی نے اپنے ڈیٹا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کی ویکسین کی خوراکوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کے اعلیٰ سطح پر تحفظ کیلئے ویکسین کی 2 خوراکیں دیئے جانے کے دو مہینے بعد پھر 3 مائکروگرام کی تیسری خوراک کا انتظام کیا جائے گا جسکے نتائج جاری مطالعے میں شامل کیے جائیں گے۔
The post فائزر کی کورونا ویکسین برائے اطفال غیرموثر، خوراک بڑھانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت