سال نوپرہوائی فائرنگ کرنے والے ریمبونہ بنیں،وسیم اکرم

 کراچی: سابق کرکٹروسیم اکرم نے سال نوکی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

ٹوئٹرپرویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ آپ اتنے ریمبو نہیں کہ رات 12 بجتے ہی نئے سال پراسلحہ لے کرفائرنگ کرنے لگتے ہیں۔ ایسا نہ کیا کریں۔ہوائی فائرنگ سے آپ کے کسی اپنے یا کسی راہگیر کو بھی کونقصان پہنچ سکتا ہے۔خوشی منانے کا شوق ہے توآتشبازی کرلیا کریں۔ میں نے بھی اپنی بچی کی خوشی کے لئے چھوٹے پٹاخے اورپھلجھڑی جلائی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کوسمجھائیں کہ وہ شوآف سے باز رہیں۔ اسلحہ لے کرفائرنگ کرنا شو آف ہی ہے۔ وسیم اکرم نے اپنی اوراپنے خاندان کی جانب سے سب کونئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

The post سال نوپرہوائی فائرنگ کرنے والے ریمبونہ بنیں،وسیم اکرم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں