روزنامہ اردو معلومات
  • HOME
  • کرکٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • اپاؤن
  • _رابطہ صفحہ
  • _خرابی کا صفحہ
  • _LTR ورژن
  • حالیہ پوسٹس
  • انگریزی
  • کھیل
  • صحت
  • بین اقوامی
ہومایکسپریس اردو » کھیل

ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلہ دیش کے سپرد ہونے کا امکان

تحریرایڈیٹر •5/20/2022
0

کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلہ دیش کے سپرد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے سری لنکا کو ایشیاکپ 2022 کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ملک کی بگڑتی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے باعث بنگلہ دیش کو ایشیاکپ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے دیگر آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل لنکن کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیاءکپ کی میزبانی سری لنکا کے بجائے کسی اور ملک کو ملنے کا امکان

پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تناؤ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بنگلہ دیش واحد آپشن ہے جہاں ایونٹ کے انعقاد پر غور کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا بھی سری لنکا کے آئندہ ماہ ہونے والے دورے کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو تین ٹی20، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کا وقت پر انعقاد منتظمین کیلیے دردِ سر بن گیا

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے آئندہ دورے سے ون ڈے سیریز کو ختم کرنے کی درخواست بھی قبول کرلی۔ سری لنکا میں جاری بحران کے باوجود پی سی بی جولائی-اگست کے آخر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر مطمئن ہے۔

The post ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلہ دیش کے سپرد ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل
Tags: ایکسپریس اردو » کھیل کھیل
  • Facebook
  • Twitter
ممکن ہے یہ پوسٹس آپ کو پسند آئیں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں

رابطہ فارم

Subscribe

اشاعتیں
Atom
اشاعتیں
تبصرے
Atom
تبصرے
banner

کورونا وائرس

ہمیں فالو کریں

مقبول پوسٹس

فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی کوما سے باہر آگئی

9/30/2020

میسی کی فیملی کے ساتھ گروسری شاپنگ کی ویڈیو وائرل

7/15/2023

دبئی میں بھکاری سے 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم برآمد

4/10/2022

تازہ ترین

تبصرے

مین ٹیگز

  • ایکسپریس اردو » پاکستان
  • ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب
  • ایکسپریس اردو » صحت
  • ایکسپریس اردو » کھیل
  • بین اقوامی
  • پاکستان
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • English to Urdu
  • english to urdu book translation
  • Science & Technology - SUCH TV
  • Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

روزنامہ اردو معلومات

روزنامہ اردو اطلاعات، پاکستان، تازہ ترین ارودو خبریں، پاکستان سے موجودہ خبریں، کھیل، صحت، کرکٹ، اردو سائنس اور ٹیکنالوجی، ہیلتھ نیوز، ڈیلی اردو انفارمیشن بلاگز،

Designed By - M Farooq
  • صفحه اول
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں۔
  • رازداری کی پالیسی
  • سائٹ کا نقشہ

ہماری ویب سائٹ آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتی ہے۔. گوگل کوکی پالیسی

ٹھیک ہے

Contact form