سہواگ نے شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیدیا

نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شیعب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

بھارتی ڈیجیٹل شو ‘ہوم آف ہیروز’ میں میزبان سنجے منجریکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا۔

سماجی ابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شو کی کچھ جھلکیاں مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں جس میں سابق بھارتی اوپنر سہواگ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر اپنا ہاتھ چھپا کر بالنگ کے وقت بھاگتے تھے انکے ایکشن میں کچھ جھول تھا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا، وہ ہاتھ کو جھٹکا مار کر بالنگ کرواتے تھے۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ شعیب جانتے تھے کہ ان کی کہنیاں جھکی ہوئی ہیں ورنہ آئی سی سی ان پر پابندی کیوں لگاتی؟، بریٹ لی کا ہاتھ سیدھا تھا اور اسی لیے انہیں پڑھنا اتنا مشکل نہیں تھا لیکن شعیب کے خلاف آپ اندازہ نہیں لگاسکتے تھے کہ گیند کہاں سے آئے گی اور کہاں جائے گی۔

سہواگ نے شعیب اختر اور بریٹ لی کو اپنی زندگی میں سب سے تیز گیند باز قرار دیا لیکن وہ نیوزی لینڈ کے شین بانڈ کو بہترین مخالف فاسٹ بولر مانتے تھے، میں نے کبھی بھی بریٹ کو کھیلنے میں آسانی محسوس نہیں کی لیکن اگر میں شعیب کو دو چوکے مارتا تو مجھے نہیں معلوم کہ ان کا ردعمل کیا ہوتا۔ وہ پیروں پر یارکر بھی مار سکتے تھے۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 1999 میں پہلی بار آئی سی سی نے اختر کے ایکشن پر سوال اٹھائے تھے اور انہیں اگلے دو سالوں میں کئی طبی ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا لیکن کرکٹ کی گورننگ باڈی نے کبھی بھی بولنگ کی بنیاد پر ان پر باقاعدہ پابندی نہیں لگائی تھی۔

شعیب اختر گھٹنے کی انجری کے باعث 14 سال پر محیط کیریئر میں انہوں نے پاکستان کے لیے 224 ون ڈے اور 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

یاد رہے کہ وریندر سہواگ کا مکمل انٹرویو 19 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

The post سہواگ نے شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں