قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی کرکٹر عثمان قادر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کو ننھی پری کی آمد کی خوش خبری سنائی۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ نے مجھے تیسری مرتبہ اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

کھلاڑی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ، میرے پاس ملکہ کے ساتھ اب تین شہزادیاں ہیں، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

عثمان قادر اپنی بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور وہ اکثر اپنی شہزادیوں کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رکھتے ہیں۔

The post قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں