ہتھنی کی مردہ بچے کولے جانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ہتھنی کی اپنے مردہ بچے کو سونڈ میں دبا کرلے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہتھنی کی مردہ بچے کو سونڈ میں اٹھا کرلے جانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کردیا۔

بھارتی ریاست بنگال کے ایک جنگل کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہتھنی اپنے مردہ بچے کو سونڈ میں اٹھا کرلے جارہی ہے۔ ہتھنی کے ساتھ 30 سے زائد ہاتھیوں کا جھنڈ بھی موجود تھا۔ ہتھنی نے اپنے بچے کی لاش کو 7 کلومیٹر دور جھاڑیوں میں لے جا کرچھوڑ دیا۔

بھارت کے محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے ہاتھی کا بچہ چنمبھاتی کے باغات میں ہلاک ہوا جسے اس کی ماں نے  7 کلومیٹر دور امباری کے باغات میں لے جا کر جھاڑیوں میں چھوڑ دیا۔

جمعے کی شام جب حکام وہاں پہنچے جہاں ہتھنی نے لاش چھوڑی تھی تو وہاں نہ ہاتھی کے بچے کی لاش تھی اورنہ ہی ہاتھی نظر آئے۔

The post ہتھنی کی مردہ بچے کولے جانے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں