لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خصوصی طور پر مدعو کردہ کرکٹرز عنر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اور شرجیل خان کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کردئیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاروں کرکٹرز کو 25 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں حاصل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے فون کرکے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اب نیشنل ہائی فارمنس سینٹر نہ آئیں اور گھروں پر ہی رہیں، فٹنس ٹیسٹ کے لیے دوبارہ پروگرام فائنل کرکے انہیں اطلاع دے دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے گرم موسم میں اچانک فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلبی پر ہریشان حال ان چاروں کرکٹرز بے نئی اطلاع پر سکھ کا سانس لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد مستقبل کی کرکٹ کے لیے اندازہ لگانا تھا کہ ان کا فٹنس لیول کیا یے۔
The post خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل