پاکستان ویمن ٹیم کیخلاف سیریز کیلیے آسٹریلیا نے شیڈول کا اعلان کردیا

 لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق آسٹریلیا نے جنوری 2023 میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنی ہے۔

شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز 16 جنوری سے برسبین میں شروع ہوگی، دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین میں رکھا گیا ہے، تیسرا اور آخری ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 24 جنوری کو سڈنی جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 اور 29 جنوری کو کینبرا میں رکھا گیا ہے۔

The post پاکستان ویمن ٹیم کیخلاف سیریز کیلیے آسٹریلیا نے شیڈول کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں