نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ایک غیر ویکسین شدہ نوجوان میں پولیو کی تشخیص ہوگئی۔ امریکا میں تقریباً 10 سال بعد پولیو کا کوئی کیس سامنے آیا ہے۔
صحت حکام کے مطابق راک لینڈ کاؤنٹی کا رہائشی مریض فالج میں مبتلا ہوا۔ مریض میں یہ علامات ایک ماہ قبل نمودار ہوئیں اور اس نے گزشتہ دنوں کاؤنٹی سے باہر کا سفر نہیں کیا۔
آفیشلز کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ مریض ویکسین ڈیرائیوڈ پولیو وائرس کا شکار ہے اور یہ وائرس شاید اس شخص سے لگا ہے جس نے لائیو ویکسین لی اورپھر وائرس پھیلادیا۔
فی الوقت مریض کو وائرس پھیلانے کے قابل نہیں سمجھا جا رہا لیکن تحقیق کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ انفیکشن کیسے ہوا اور آیا دیگر لوگوں اس سے متاثر ہوئے یا نہیں۔
براؤن یونیورسٹی کی عالمی وباء کی محقق جینیفر نُزو کا کہنا تھا کہ زیادہ تر امریکی پولیو کے خلاف ویکسین شدہ ہیں لیکن غیر ویکسین شدہ افراد کو اس کیس کو خطرے کی گھنٹے کے طور پر لینا چاہیئے۔
جینیفر کا کہنا تھا کہ یہ چیز عام نہیں ہے۔ ہم یہ سب نہیں دیکھنا چاہتے۔ اگر آپ ویکسین شدہ ہیں تو آپ کو اس سے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر آپ نے اپنے بچوں کو ویکسین نہیں کرائی ہے، تو یہ بہت ضروری ہے۔
The post امریکا میں تقریباً 10 سال بعد پولیو کے کیس کی تشخیص appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت