بیجنگ: ایشین گیمز 2023کا انعقاد اگلے برس 23 ستمبرسے آٹھ اکتوبر تک گونزاو چین میں ہوگا۔
اولمپک کونسل آف ایشیا نے آئندہ سال ہونے والے ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے،رواں برس شیڈول ایشین گیمز کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے تھے۔
اولمپک کونسل آف ایشیا نے ممبر ممالک کو گیمز ری شیڈول کرنے سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین گیمز کے اعلان کے بعد پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کا انعقاد مشکل ہو گا،پاکستان نے ستمبر اکتوبر میں ساوتھ ایشین گیمز کی پلاننگ کر رکھی ہے۔
The post ایشین گیمز 2023 کی تاریخوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل