پاکستان نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی

 دبئی: قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کو چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ بھارت کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

قومی ٹیم 8 ٹیسٹ میچز کھیل کر 4 میں فتحیاب ہوئی، 2 ڈرا ہوئے جبکہ 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے ٹیبل پر 54 پوائنٹس ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، پاکستان تیسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، سری لنکا چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہے۔

The post پاکستان نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں