ڈیمینشیا کا تعلق عمر بڑھنے سے زیادہ طرزِ زندگی سے ہوتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جن میں ڈیمینشیا کا سبب بننے والے عوامل،جیسے کہ سیگریٹ نوشی، ذیا بیطس یا سماعت کا کمزور ہوجانا، نہیں ہوتے ان کی دماغی صحت بالکل ان ہی لوگوں کی طرح ہوتی ہے جو ان سے عمر میں 10 یا 20 سال چھوٹے ہوتے ہیں۔

بیکریسٹ تحقیقی انسٹیٹیوٹ میں کیے جانے والے ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ ڈائمینشیا کا ایک سبب بھی دماغی کارکردگی کو کم کردیتا ہے جو کہ تین سال کی عمر بڑھانے کے مساوی ہوتا ہے۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر اینالیز لاپلیوم کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ کسی کی دماغی کارکردگی کا تعین کرنے کے لیے عمر سے زیادہ اہم ممکنہ طور پر طرزِ زندگی کے عوامل ہوسکتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ان عوامل کو بہتر بنانے کے لیے آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں جیسے کہ ذیابیطس کی دیکھ بھال کرنا، سماعت میں کمی پر توجہ دینا اور سیگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے مدد لینا۔

یہ تحقیق ڈیمینشیا کا سبب بننے والے طرزِ زندگی کے عوامل کو دیکھنے والی اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر نِکول اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اکثر مطالعوں میں ادھیڑ عمر یا بوڑھے افراد کو دیکھا گیا، اس تحقیق میں نے 18 سال کی عمر تک شرکاء کا ڈیٹا شامل کیا گیااور معلوم ہوا کہ بیماری کا سبب بنے والےعوامل کے تمام عمر کے افراد کی دماغی کارکردگی پر منفی اثرات تھے۔ یہ چیز اہم ہے جس کا مطلب ہے کہ ان عوامل پر جتنا جلدی ہو توجہ دینی چاہیئے۔

The post ڈیمینشیا کا تعلق عمر بڑھنے سے زیادہ طرزِ زندگی سے ہوتا ہے، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں