نئی دہلی: ایک رکشہ میں سے 27 مسافروں کی موجودگی نے پولیس والوں سمیت تمام دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
رکشہ کو زیادہ سے زیادہ تین افراد کی سواری سمجھا جاتا ہے لیکن بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فتح پور میں کچھ انوکھا معاملہ ہوا۔
پولیس نے ایک رکشہ کو روکا تو اس میں سے ایک دو نہیں بلکہ بچوں سمیت 27 افراد برآمد ہوئے جسے دیکھ کر پولیس اہلکار دنگ رہ گئے۔ رکشہ سے 27 مسافروں کے نکلنے اورپولیس اہلکار کی جانب سے ان کی گنتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ پولیس نے اوور لوڈنگ پر رکشہ تحویل میں لے لیا۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ نے رکشہ میں 27 سواریوں کو گینز بک کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تو کچھ نے ٹرانسپورٹ کی سہولتیں نہ ہونے کی نشاندہی کی۔
The post ایک رکشہ میں 27 افراد کی سواری سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب