سرفراز اور بابراعظم کی کپتانی کا موازنہ ہونے لگا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور تینوں فارمیٹ کے موجودہ کپتان بابراعظم کی کپتانی کا موازنہ ہونے لگا۔

سابق پاکستانی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کافی قریبی تعلق ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے کئی نوجوان پلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم جمانے میں خاصی مدد کی، اس لیے ان کا کافی احترام پایا جاتا ہے۔

پاکستان کے موجودہ وائٹ بال نائب کپتان شاداب خان نے ٹویٹر اسپیس پر بات چیت کرتے ہوئے سرفراز سے متعلق کہا کہ میں ان کی قیادت میں کھیل کر کافی لطف اندوز ہوا، وہ فیلڈ میں کافی متحرک کپتان تھے جبکہ ان کی بانسبت بابراعظم جذبات کو خود تک محدود رکھتے اور کافی پْرسکون رہتے ہیں، وہ اپنی قیادت کے ابتدائی دنوں میں دبائو کا شکار دکھائی دیتے تھے مگر اب اچھی طرح خود کو سیٹ کرچکے ہیں۔

شاداب خان نے ازرائے مذاق کہا کہ جب سے بابراعظم نے قیادت کی ذمہ داری سنبھالی ان کی مسکراہٹ ہی غائب ہوگئی۔

اپنے ٹیسٹ مستقبل کے حوالے سے شاداب نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ میری فی الحال اسکواڈ میں جگہ ہی نہیں بنتی، میں نے کافی عرصے سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہی نہیں لیکن میں ٹیسٹ سائیڈ میں واپس آنا چاہتا ہوں، طویل فارمیٹ سے کھیل کی کوئی طرز مقابلہ نہیں کرسکتی، اس میں اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہے۔

The post سرفراز اور بابراعظم کی کپتانی کا موازنہ ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں