ماسکو: اگر آپ کسی روبوٹ کے قریب ہو کر کوئی کھیل کھیل رہے ہیں تو احتیاط کیجیے کیونکہ روس میں شطرنج کھیلنے والے ایک روبوٹ نے سات سالہ بچے کی انگلی توڑ ڈالی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اس واقعے کا ذمے دار بچہ ہے کیونکہ اس نے کھیل کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ شطرنج کھیلنے کے لیے صبر و تدبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماسکو میں شطرنج کی اوپن چیمپیئن شپ کے مقابلے میں ایک جگہ روبوٹ کھلاڑی بھی رکھا گیا تھا۔ اچانک کے کھیل کے دوران مہرے اٹھانے والے روبوٹ نے بچے کی انگلی پکڑلی اور اس قوت سے دبائی کہ وہ ٹوٹ گئی۔
اپنے پروگرام کے مطابق روبوٹ کو ماسکو شطرنج فیڈریشن کے سربراہ سرگائی لیزاریف نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے نے فوری طور پر اپنی چال چلی اور ایک موقع پر روبوٹ کے ہاتھ تک اس کی انگلی پہنچی جہاں روبوٹ نے اسے گرفت کرلیا۔ ’مشین اس سے قبل کئی بازیاں کھیل چکی تھی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا‘۔

جیسے ہی روبوٹ نے بچے کی انگلی دبائی ایک خاتون اور تین مردوں نے بڑی مشکل سے لڑکے کے ہاتھ کو آزاد کرایا۔ ویڈیو کے مطابق بچے نے روبوٹ کی چال چلنے کے دوران ہی اپنا ہاتھ بساط کی جانب بڑھایا جس سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ اس طرح واقعے کا ذمے دار خود لڑکا ہے کیونکہ اس نے بہت جلد بازی کی ہے۔
کرسٹوفر نامی بچہ پورے روس کے 30 بہترین نو عمر شاطروں میں سے ایک ہے اور وہ کی مرتبہ انڈرنائن کیٹگری میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔ لیکن شدید فریکچر کے باوجود کرسٹوفر نے بہت ہمت دکھائی اور اگلے روز مقابلے میں لوٹ آیا اور کھیل پورا کیا۔ اس دوران رضاکار بھی اس کی مدد کرتے رہے۔
تاہم کرسٹوفر کے والدین نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب روبوٹ ساز کمپنی نے اس واقعے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اتفاق قرار دیا ہے۔
دوسری جانب متعلقہ ادارے کمپیوٹر سافٹ ویئر کی ممکنہ غلطی پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
The post شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے سات سالہ بچے کی انگلی توڑ ڈالی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب