منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

 نیویارک: یورپ میں تیزی کے ساتھ منکی پاکس میں ہونے والے اضافے پر بین الاقومی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو وباء سے نبٹنے کیلئے فوری اور موثر اقدامت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بین اقوامی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یورپ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین گنا ہوگئی ہے، جس کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او برائے یورپ ڈاکٹر ہینس کلگے  کے مطابق 6 مزید ممالک میں منکی پاکس سے متاثرہ ممریض سامنے آنے کے بعد یورپ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا، جسکے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 4500تک پہچ گئی۔

کلگے کے مطابق ہفتوں ، دنوں اور اب گھنٹوں کے حسااب سے پھیلتی وبا پر قابو پانے کیلئےےکوئی واضح گائیڈ لائن موجود نہیں تداراک کیلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے،منکی پاکس پر کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو حکومتی سطح پر اقدام کرتے وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق بخار، سردرد،پٹھوں اور کمر مین درد سمیت چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر نمودار ہونے والے نشانات منکی پاکس کی علامات میں سے ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق وبا سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد مردوں پر متشمل ہے،میل جول کے دوران مناسب فاصلے اورماسک کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے تیزی سے پھیلتی وباء سے بچا جاسکتا ہے۔

امریکی سینٹر آف ڈسیز کنٹرول  اینڈ پریوینشن کے مطابق دنیا بھر کے 52 ممالک میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 15783 ہوگئی ہے جس میں سب سے ذیادہ 1235کیسسز برطانیہ میں رپورٹ ہو ئے ہیں۔

 

The post منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں