غذر: وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کے نانگا پربت چوٹی پر پھنس جانے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کے نانگا پربت پر پھنس جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوی ایشن سے بھی مدد طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
انہوں نے سیلاب کی صورت حال اور پھنسے کوہ پیماؤں کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے فوری طور پر محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
The post نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل