لندن: انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔
انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں جسپریت بہمرا نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو ایک اوور میں 35 رنز جڑدیئے۔
برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی تاہم کپتان ریشبھ پنٹ کے 146 اور جڈیجا کے 104 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
اس میچ میں اسٹیورٹ براڈ نے 18 اوورز میں 89 رنز دیئے اور محض ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
یاد رہے کہ سال 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
Stuart Broad to Jasprit Bumrah 4,4WD,6NB,4,4,4,6,1 – 35 runs
World Record pic.twitter.com/FXwQq7xQ25— लाकूडतोड्या कोल्हापूरकर (@TakaluHaiwan) July 2, 2022
Déjà vu pic.twitter.com/bFRhsidoE8
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 2, 2022
The post اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے ڈالے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل