کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا۔
ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔
Skipper Babar Azam has transcended the veteran @amlahash‘s aggregate of most runs after 88 ODI innings
No other batter in the history of ODI cricket now has scored as many runs as him in the first 88 ODI innings #CricketTwitter #PAKvsNED #BabarAzam pic.twitter.com/wjAniVwVWr
— CricWick (@CricWick) August 16, 2022
The post بابراعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل