برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ زمان انور اور انعام بٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں 86 کلو کیٹگری کے فائنل میں انعام بٹ کے مدمقابل بھارتی ریسلر ہوں گے۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جمعے کے روز پاکستان کے تین ریسلرز میدان میں آئے۔ عنایت اللہ نے نائیجیریا کے ریسلر کو چار صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی مگر انہیں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور پھر آسٹریلوی ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
انعام بٹ نے 86 کلو کیٹگری میں مخالف ریسلر کو چاروں خانے چت کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی، جس میں بعد 86 کلو گرام کیٹگری میں فائنل میں اُن کے مد مقابل بھارتی ریسلر دیپک پونیا سے ہوں گے ۔
علاوہ ازیں زمان انور نے 125 کلو گرام میں مارشس کے پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا۔ ان کی کامیابی کا اسکور بارہ صفر ریا۔ اانہوں نے سیمی فائنل میں مخالف ریسلر کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ایونٹ میں 65 کلو گرام کیٹگری کیلیے حصہ لینے والے ریسلر عنایت اللہ نے نائیجریا کے پہلوان کو ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی مگر انہیں کینیڈا کے ریسلر نے ریس سے باہر کردیا۔
The post کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ریسلرز زمان انور اور انعام بٹ فائنل میں پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل