ایشیاء کپ: افغانستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

کراچی: افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے ایشاء کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گُرباز 45 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر نمایاں  رہے۔ ابراہیم زدران 40، نجیب اللہ زدران 17 اور حضرت اللہ ززئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشانکا نے 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو وار مہِیش ٹھیکشانا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

The post ایشیاء کپ: افغانستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں