انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

 لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دورہ پاکستان کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی قیادت کے فرائض جوز بٹلر نبھائیں گے جبکہ اعلان کردہ اسکواڈ میں معین علی، جورڈن، سیم کیرن، ڈیکٹ، ڈیوسن، گلیسن، ٹوم ہیلیم، ویل جیکس، ملان، راشد، سالٹ، اولی سٹون، ٹوپلی، ویلی، ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، چار میچز کی میزبانی کراچی اور تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈٖیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ پڑھیں : پاک انگلینڈ سیریز: معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کے امیدوار بن گئے

دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر لیام لیونگ اسٹون کی دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہے جبکہ بین اسٹوکس کو بھی آرام کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی20سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

 

The post انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں