کراچی: پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، سات میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل منگل کو ہوگا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی، بابراعظم اور جوز بٹلر نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چار میچز کراچی جبکہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔
The post پاکستان، انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل