اسلام آباد: حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ریٹائرڈ) آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزرات بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسکواش کے سابق پلیئر آصف زمان کو مارچ 2021 میں تین سال کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا۔
اس سے قبل یہ عہدہ اختر گھنجیرا کے جانے کے بعد دو سال سے خالی تھا جس پر انٹرویو میں تیسرے نمبر پر آصف زمان کو اس عہدہ پر لگایا گیا تھا۔
The post حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل