سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میزبان آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ افتتاحی میچ ہے کوشش ہوگی حریف ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کریں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ موسم کے باعث ہم بھی فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میزبان آسٹریلیا کو بڑا ٹارگٹ دیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔
The post آسٹریلیا کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل