میکسیکو: کروشیا کی ٹینس اسٹار ڈونا ویکک میکسیکو میں ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
گواڈالاجارا جانے کیلیے انھوں نے جس ہیلی کاپٹر میں سفر کیا دوران پرواز اس کا دروازہ کھل جانے پر وہ گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں، 26 سالہ کھلاڑی بحفاظت منزل تک پہنچ پائیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہ یہ سفر سوائے اس حادثے کے بہت اچھا تھا، یہ بھی دراصل میری غلطی تھی، جب ہم شروع میں ہیلی کاپٹر میں بیٹھے تو بہت گرمی تھی، اس لیے میں نے دروازہ تھوڑا سا کھولا تاکہ ہوا نکل سکے۔ میرا اندازہ ہے کہ میں نے اسے ٹھیک سے بند نہیں کیا تھا۔
The post ٹینس اسٹار ڈونا ویکک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل