دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس میں 2028 کے سمر اولمپکس میں مینز اور ویمنز کیلئے 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی20 ایونٹ کی تجویز پیش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ان 9 کھیلوں میں سے ایک ہے جنہیں لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ابتدائی پروگرامز کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، توقع ہے کہ شیڈول کو اگلے سال ستمبر میں حتمی شکل دی جائے گی۔
آئی سی سی رینکنگ میں بھارت، انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹاپ 6 میں موجود ہیں جبکہ ویمنز میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، انڈیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی متوقع ہے۔
The post اولمپکس 2028؛ آئی سی سی نے 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی20 ایونٹ کی تجویز دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل