ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 23 ویں میچ میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کریں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرکے بنگلہ دیش کو انڈر پریشر لائیں گے تاکہ میچ میں کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کریں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش اگر بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچز جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہوں گے تاہم بنگلہ دیش کی شکست کے بعد پاکستان کے ممکنہ امکانات تقریباً معدوم ہوجائیں گے۔
The post ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل