ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 25 ویں میچ میں آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ اینڈریو بالبرنی نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مضبوط کیوی ٹیم کو شکست دیکر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کریں۔

اس موقع نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل تک رسائی کے راستہ کو ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 33 رنز سے شکست دی تھی۔

The post ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں