آفریدی کا رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلنے کا مشورہ

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ بالرز انکے خلاف منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔

اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا رضوان کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی پیرونی کرنی چاہیئے؟ جس آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے ڈومیسٹک سرکٹ میں 200-250 میچ کھیل چکے ہیں، وہ بطور بلےباز ان گیندوں کو نشانہ بناتے ہیں جس پر شارٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر بھی بابراعظم کے حمایتی بن گئے

انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں رضوان کو رسک لینا پڑے گا، جس کیلئے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ اگر وکٹ کیپر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کیلئے مفید بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔

The post آفریدی کا رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں