ممبئی: ویمنز آئی پی ایل فرنچائز کے لیے بنیادی قیمت 400 کروڑ روپے مقرر کردی گئی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز آئی پی ایل فرنچائز کے لیے بنیادی قیمت 400 کروڑ روپے مقرر کردی جب کہ موجودہ مینز فرنچائز مالکان کو ویمنز ٹیموں کی بڈنگ میں حصہ لینے کا کہا گیاہے، دیگر سرمایہ کاروں کو بھی بورڈ کی شرائط پوری کرنے پر بڈنگ میں شرکت کی اجازت ہوگی، ویمنز لیگ میں 5 فرنچائز شریک ہوں گی۔
بورڈ کو توقع ہے کہ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے پیش نظر فرنچائز کے لیے انھیں ایک ہزار سے 1500 کروڑ روپے تک قیمت مل پائے گی، کامیاب فرنچائزر بھارتی بورڈ کو 5 برسوں کے لیے اونرشپ فیس یکساں قسطوں میں ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔
The post ویمنز آئی پی ایل؛ فرنچائز کیلیے بنیادی قیمت400 کروڑ روپے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل